سونے کی قیمت میں بڑی کمی، آج پھر کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی) رواں ہفتے کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تولہ سونے کا ریٹ ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2850 روپے کی کمی آئی ۔ دس گرام سونے کی قیمت 2444 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چار ہزار 595 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1862 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت 1350 روپے اور پیر کے روز 1900 روپے کم ہوئی تھی۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر فی تولہ سونا 6100 روپے سستا ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close