کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قیمت 175 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کی وجہ سے مسلسل روپے کی قدر میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی جس کے بعد ڈالر کے بعد انٹر بینک میں ڈالر175روپے سے کم ہو کر174روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے سے کم ہو کر175روپے کا ہو گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175روپے سے کم ہو کر173.90روپے اور قیمت فروخت175.20روپے سے کم ہو کر174روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.20روپے سے کم ہو کر175.30روپے اور قیمت فروخت 176.70 روپے سے کم ہو کر175.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت 201.50روپے سے کم ہو کر199.50روپے پر آ گئی اسی طرح 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے سے کم ہو کر234روپے اور قیمت فروخت237.50روپے سے کم ہو کر236.50روپے ہو گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں