اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں چلغوزے کی قیمت میں نے پھر اڑان پکڑ لی ، مارکیٹ میںچھلکے والاچلغوزہ 8ہزار روپے کلو جبکہ چھلا ہوا 12ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سبب خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے ہیں ، بالخصوص چلغوزہ ہر شخص کی خرید سے باہر ہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چھلکے والا چلغوزہ 8 ہزار روپے جبکہ
چھلا ہوا چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو میں دستیاب ہے۔ قبل ازیں رواں ماہ نومبر کے شروع میں چلغوزے کی قیمت میں دو ماہ کے دوران فی کلو میں بڑی کمی کے بعد قیمت 3600روپے پر آگئی ۔ دو ماہ قبل 10ہزار روپے فی کلو فروخت ہونے والا چلغوزہ چندہفتے قبل چھ ہزار 4سو پر آگیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں اس کی قیمت میں 24سو روپے کی کمی سامنے جس کے بعد چلغوزے کی نئی قیمت 3600روپے پر آگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں