سردیوں میں گیس صرف کتنے گھنٹے ملےگی؟ حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے شیڈول جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی، باقی وقت گیس بند اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی کے شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close