خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول کی قیمتوں میں 9روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آئندہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ذرائع اوگرا کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔ لیکن اسوقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیکن اگر حکومت چاہے تولیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے لٹر تک کا ریلیف بھی دیا جاسکتا ہے، حکومت پٹرول پر9 روپے62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کےلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو تو کوئی حرج نہیں نہیں۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close