ایک ہی دن میں گھی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ عوام کیلئے ایک اور مہنگائی کا بڑا جھٹکا

پشاور(پی این آئی) گھی کی قیمت میں فی کلو 25روپے کا ایک ہی دن میں اضافہ ہو گیا ہے کم کوالٹی والے گھی فی کلو 300روپے سے تجاوز کر کے 325روپے فی کلو ہو گیا ہے ڈالڈا 345روپے سے فی کلو 360روپے ہو گیا ہے جبکہ دیگر مختلف کمپنیوں کے ایک کلو گھی 330روپے سے 345روپے تک پہنچ گیا ہے گھی کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 180روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

سفید پوش اور کم تنخواہ لینے والے ملازمین مہنگائی کے باعث شدید متاثر ہو رہے ہیں گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کے کاروبار کرنے والے بڑے بڑے ڈیلرز نے لاکھوں روپے کا منافع قلیل وقت میں کر لیا ہے گھی کے بڑے بڑے کاروباری تاجروں نے گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پرفروخت کرنا شروع کیا ہے سونے او رڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد اب بڑے بڑے شخصیات نے چینی او رگھی میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close