ڈالر بے لگام ہو گیا، 178کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا

کراچی (پی این آئی)ڈالر بے لگام ہو گیا، 178کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔۔۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی اونچی اڑان جارہی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبا ر کے دوران شدید مندی چھائی رہی جس پر کاروباری افراد پریشان دکھائی دیئے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالرکی قیمت میں 1.54 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 174.19 روپے سے بڑھ کر 175.73 روپے پر بند ہو گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپیہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان چھایا رہا، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 348 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 618 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 45 ہزار 729 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close