انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے پاکستانیوں کو مزید پریشان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے ریلیف پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن یہ کمی برقرار نہیں رہ سکی اور اب ڈالر نے ایک مرتبہ پھر سے اونچی اڑان شروع کر دی ہے ۔

گزشتہ تین روز میں مسلسل ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ آج کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.30 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 172.93 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 171.63 پربند ہواتھا ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج گزشتہ روز کی نسبت بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبار شروع ہو تو انڈیکس 46 ہزار 399 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 229 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 46 ہزار 629 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close