حکومت نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات مطابق نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔ بجلی کی قیمت میں‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close