اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا ہےجس کے نتیجے میں عام بشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے ساتھ ہی فوری طور پر پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایے 10 فیصد بڑھا دیے،
جس سے مسافروں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔اسی طرح انٹر سٹی اور انٹرا سٹی بس سروس، منی بسوں، کوچز، رکشہ، چنگ چی اور آن لائن ٹیکسی سروسز نے بھی اپنے کرایے 10سے 20 فیصدتک بڑھا دیے۔ دوسری جانب مال بردار ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث مہنگائی کا گراف مزید اوپر جانے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں