پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ بیان کر دی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ شوگر ملز کے خلاف کارروائیوں کو قرار دیدیا۔ ایک انٹرویرومیں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی غیر ضروری گرفتاریوں اور چھاپوں سے سپلائی چین متاثر ہوئی، جس سے قیمت بڑھی۔حسن اقبال نے کہا کہ اگر حکومت چینی کی 90 روپے قیمت مقرر نہ کرتی تو آج یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ اس سال گنے کی پیداوار کم ہونے سے طلب پوری نہیں ہو پارہی اور درآمدی چینی کا معیار اچھا نہیں ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close