پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی )ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پلاسٹک کرنسی کے لئے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی کے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں.ملک بھر میں جعلی پاکستان کرنسی میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے، ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کا پلان ہے۔ سنیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہے لیکن اسٹیٹ بینک اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ پاکستانی جعلی کرنسی بے تحاشا ہوچکی ہے،جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے ایسی کرنسی لانا ہوگی جو جعلی بنانا ناممکن ہے، پلان کے تحت 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئی پلاسٹک نوٹس کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹ نے تیار کئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close