ڈالر کی قدر میں کتنے روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی؟روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

کراچی (پی این آئی ) ڈالر کی قدر میں کتنے روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی؟روپیہ مزید تگڑا ہو گیا۔۔۔ انٹر بینک میں ہفتہ بھر کے دوران ڈالر ایک روپے 63 پیسے کم ہوا، انٹربینک میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ڈالر 170.01 روپے پر بند ہوا ۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی کم ترین قیمت169.96 روپے تھی ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کوروباری ہفتے میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے میں سونے کی قیمت میں 36ڈالر اضافہ ہوا ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1819.95 ڈالر ہے ۔ سونے کی ہفتہ وار بلند ترین قیمت 1820.10 ڈالر فی اونس تھی جبکہ ہفتے میں کم ترین سطح 1758.90 ڈالر فی اونس رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close