لاہور ( پی این آئی) ملک میں چینی بحران کے باعث چینی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے جس کے باعث ملک میں چینی 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں چار روز میں 5 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد چینی 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ فیصل آباد میں بد ترین بحران کے باعث چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی بڑی منڈیوں سے چینی غائب ہو گئی ہے ، دکانداروں نے جرمانوں اور مقدمات سے بچنے کے لئے چینی نہیں رکھی ۔سندھ کے شہر حیدر آباد میں شہری 160 روپے فی کلو تک چینی خرید رہی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں