سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، ایک ہی دن میں مزید ہزارو ں روپے مہنگا ہو گیا

کراچی(پی این آئی )سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، ایک ہی دن میں مزید ہزارو ں روپے مہنگا ہو گیا۔۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر جارہی ہے اور آج سونا 2800 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 2401 روپے اضافے سے 105453 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 26 ڈالراضافے سے 1818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close