پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ٗ سرگودھا ( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر اضافہ کیا گیا جو غیر قانونی ہے ۔ استدعا ہے کہ اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

اچانک اضافہ کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے ایک بار پھر کرائے بڑھا کر مسافروںسے لوٹ مار شروع کر دی۔زرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا مزید اضافہ کر دیا جس پر اندرون شہر چلنے والے رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے لاہور، میانوالی، بنوں،سیالکوٹ،راولپنڈی، ملتان، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، کھاریاں،سمیت دیگر شہروں کے کرایوں میں

30 سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا اسی طرح ساہیوال، کوٹمومن، سلانوالی، بھیرہ، شاہپور، چنیوٹ،خوشاب بھاگٹانوالہ،اور دیگر علاقوں کو جانیوالی مسافر گاڑیوں کے کرائے بڑھا دیئے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی فی نگ کرایہ میں 100 روپے اور ڈلیوری چاچز میں دس روپے اضافہ کردیا ہے جس سے مہنگائی کاطوفان سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close