ایف ایف سی کی ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 05 نومبر 2021 کو ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نمائندگی کے ساتھ 56.81 فیصد کا کورم قائم کیا گیا اور انفرادی شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز جن میں فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس لمیٹڈ، سٹی بینک، اٹلس، ڈوئچے بینک اور مختلف دیگر کارپوریٹ اداروں کے نمائندے شامل تھے-

کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عسرت محمود (ریٹائرڈ)، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے میٹنگ کی کارروائی کا آغاز کیا۔ 27 جولائی 2021 کو منعقد شدہ غیر معمولی اجلاس (EGM ) میں حصص داران نے FWEL – I اور FWEL- II میں انویسٹمنٹ کی منظّوری دی تھی- منظور شدہ قرار داد کے علاوہ Foreign Lenders نے کچھ اضافی شرائط عائد کی ہیں، آج کے اس غیر معمولی اجلاس بلانے کا مقصد حصص داران سے Foreign Lenders کی ان اضافی شرائط کی منظوری لینا تھا – شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر مجوزہ قرارداد کی منظوری دی۔

چیئرمین جناب وقار احمد ملک اور منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ایف سی، جناب سرفراز احمد رحمان نے اس موقع پر شرکت کی اور حصص یافتگان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور مشکل حالات کے باوجود ایف ایف سی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو حاصل کرنے اور قابل قدر شیئر ہولڈرز کو مستقل آمدنی فراہم کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close