کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ریکوری کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں کہاکہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی میں زیادہ بوجھ خود برداشت کیا۔ریکوری کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ اوگرا سفارشات پر اضافہ کیا جاتا تو قیمتیں کہیں زیادہ ہوتیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے
کہاہے کہ عمران خان کے ریلیف پیکیج کا اطلاق نہ ہوا مگر پیٹرول کو مہنگا کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کل عمران خان نے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔ مگر نہ اس کا اطلاق ہوا، نہ یہ بتایا گیا کہ اس کا اطلاق کب سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کو مہنگا کریں گے۔ آج ہی8 روپے فی لیٹر پیٹرول اور 8 روپے ڈیزل مہنگا کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں