امریکی ڈالر 170 روپے سے بھی نیچے آ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور آج ڈالر 170 روپے سے نیچے آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں 1 ڈالر 79 پیسے کمی کے بعد 169 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔یاد رہے کہ26 اکتوبر کو ڈالر اپنی انتہائی بلند سطح پر 175 روپے 27 پیسے کا تھا جس کے بعد سے اب تک ڈالر کی قدر میں تقریبا ًساڑھے 5 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close