اسلام آباد(پی این آئی )سونا پھر سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔۔۔ ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 866 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں