ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟ کرنسی مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.90روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.45روپے سے کم ہو کر171.55روپے اور قیمت فروخت174.55روپے سے کم ہو کر171.65روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر3.30روپے گر گئی۔

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.80روپے سے کم ہو کر171.50روپے اور قیمت فروخت175.30روپے سے کم ہو کر172روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران یورو کی قدر میں4روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 201روپے سے گھٹ کر197روپے اور قیمت فروخت203روپے سے گھٹ کر199روپے کی سطح پر آ گئی اسی طرح3.70روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 238روپے سے کم ہو کر234روپے اور قیمت فروخت240.20روپے سے کم ہو کر236.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50پیسے،1.50روپے اور1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں