آسان گھر اسکیم کے تحت گھروں کے قرضوں کا حجم 300ارب روپے سے بڑھ گیا،گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(آئی این پی) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ آسان گھر اسکیم کے تحت کم قیمت گھروں کے لیے 200ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔تفصیلات کیمطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے چھٹے بینکاری ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث پاکستان اور دنیا کو بڑے چیلنجز کاسامنا تھا،وباء کے دوران پاکستان میں بینکاری خدمات کوجاری رکھنا بہت اہم تھا، جسے جاری رکھا گیا،

آسان گھر اسکیم کے تحت گھروں کے قرضوں کا حجم 300ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، کم قیمت گھروں کے قرض کیلئے200ارب مالیت کی درخواستیں ملیں، جن میں سے 2300درخواستیں منظور ہوئیں، بینکوں نے 80ارب روپے قرض کم قیمت گھروں کیلئے منظور کیے اور چھوٹے گھروں کے لیے 19ارب روپے جاری کیے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے تیزی سے بنیادی شرح سود کوکم کیا اور اسے 13.25فیصد سے کم کر کے 7فیصد تک کم کیا،ملکی معیشت کو بچانے کیلئے 2ہزار ارب روپے کا سرمایہ فراہم کیا گیا، اسٹیٹ بینک کافراہم کردہ سرمایہ شرح نمو جی ڈی پی 5فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں کاروبار کیلئے 238ارب روپے فراہم کیے جبکہ کرونا وباء کے دوران اسٹیٹ بینک نے مختلف اسکیمیں متعارف کرائیں، اگر یہ قدم نہ اٹھایا جاتا تو معیشت 4فیصد شرح سے زیادہ ترقی نہ کر پاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں