اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے 10 روپے سے زائد اضافے کے بعد وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 8 روپےتک اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔ان ذرائع کہا کہنا ہے کہ اس وقت 1 لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے ہے، جبکہ 1 لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق اس امر کا بھی امکان ہے کہ وزیر اعظم موجودہ قیمتوں کو ہی بحال رکھنے کا حکم دے دیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں