سعودی عرب سے اربوں ڈالر امداد موصول، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی عرب سے اربوں ڈالر ملنے والی امداد اور آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ طورپر مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں زبردست بحالی دیکھنے کو ملی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے کم ہو گیا۔انٹر بینک میں بڑی گراوٹ کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 172 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 174روپے 40 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں