کراچی(آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار 800روپے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت گر کر 1789ڈالر کی سطح پر آ پہنچی، جس کے باعث بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 7800 روپے اور 6687روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 24ہزار 200روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں کمی ساتھ ایک لاکھ 6ہزار 481روپے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں