اسلام آباد (پی این آئی)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین آئندہ آنے والے بلوں میں ادائیگی کریں گے اس حوالے سے اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کی مطابق
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ستمبر کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، ستمبر میں ایل این جی کی طلب 950 اور فراہمی 660 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ کر دیا،جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ منگل کو نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ،نیپرااتھارٹی نے 2ستمبرکوفیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اضافے کااطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں