چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید 4روپے کلو کا اضافہ، کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید 4روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا جبکہ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق حکومت کے مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا،

رواں ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 12روپے کلو اضافہ ہوچکا ہے جبکہ شہر کی مختلف مارکیٹ میں ریٹیلرز چینی 120سے 125روپے کلو تک فروخت کررہے ہیں ،کراچی ہول سیلر ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی سرکاری طور پر ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی گئی چینی کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آسکے جبکہ چینی کی رسد نہیں بڑھائی گئی تو اس کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،دوسری جانب کراچی کے بجلی صارفین کے لیے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2ستمبرکوفیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی جبکہ اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگااور نوٹیفیکیشن اضافے کااطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close