فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے کا انعقاد۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی پائیدار ترقیاتی اہداف کے ہدف 3کے تحت، اچھی صحت اور فلاح و بہبود کی ترجیح پر زور دیتی ہے اور اسی سلسلے میں تسلسل کے ساتھ فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ بریسٹ کینسر سے لڑنے اور اس کے خاتمے کے لیے، خاتون اول کا اس موضوع پر زور دینا اُن کے عزم کی تائید کرتا ہے

جس کی وجہ سے بریسٹ کینسر کو ممنوع موضوع کے طور پر نہیں دیکھا جاتا، لیکن اس برف کے پگھل جانے کے باوجود، اعدادوشمار تین سال پہلے کی طرح ہی خطرناک ہیں۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر ہر 13 منٹ میں تشخیص ہونے والے کینسر کی طرف تبدیلی لانے کے لیے انتھک محنت اور تگ ودو کی ضرورت ہے ہر 8 میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا مریض قرار دیا جاتا ہے ،

اور پاکستان میں 40،000 خواتین اسی مہلک مرض سے انتقال کر جاتی ہیں۔ ایف ایف سی پاکستان بھر کی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آگاہی اور ابتدائی تشخیص سے خطرناک شرح اموات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ہر سال ، ایف ایف سی شوکت خانم میموریل ہسپتال ، لاہور میں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ سونا ٹاور ، ہیڈ آفس کی عمارت کو روشن کرتی ہے۔ معلوماتی پنک ٹی کا سیشن ملک بھر میں ایف ایف سی کے دفاتر میں منعقد کیا جاتا ہے جو کہ آگاہی کی جانب پہلے قدم کے طور پر سیلف اسیسمنٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ “خواتین کی صحت پاکستان کی مستقبل کی ترقی کو یقینی بناتی ہے”۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں