یکم نومبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی) روپے کی قدر کم اور تیل قیمت بڑھنے کا اثر، یکم نومبرسے پیٹرول مزید مہنگا ہونا کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے،

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھائو حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close