کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونا اتنا مہنگا ہو گیا کہ خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

کراچی(پی این آئی )کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونا اتنامہنگا ہو گیا کہ خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 109568 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت9 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چودہ سوروپے اضافہ ہوا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں