عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول او ڈیزل کی قیمت تاریخی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی

نئی دہلی(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والےمسلسل اضافے سے پاکستان کے ہمسایہ ملک ہندوستان میں مسلسل چوتھے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35 پیسے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 107 روپے 24پیسے فی لیٹراورڈیزل 95روپے97پیسےفی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیاہے۔

واضح رہےکہ بھارت میں رواں ماہ کےدوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 18بار اضافہ کیا گیا ہےاوراس ایک ماہ کےدوران پٹرول پانچ روپے15پیسےجبکہ ڈیزل بھی پانچ روپے تک مہنگاہواہے۔بھارتی ٹی چینل کے مطابق ہندوستان کے کئی شہروں میں اس وقت پٹرول 120 روپے لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close