اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں پٹرول 30 روپے مزید مہنگا ہو کر 170 روپے فی لیٹر تک جانے کا خدشہ ہے، ان خیالات کا اظہار ماہر معاشیات فرخ سلیم نے موقر قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہی روپے کے ڈی ویلیو ہونے سے متعلق گورنر سٹیٹ بینک کے بیان کے پیچھے کیا منطق ہے۔فرخ سلیم نے کہا کہ اگر یہ
منطق ہے کہ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے تو پھر ڈالر تین سو روپے پر لے جائیں۔ا ن کا کہناتھا کہ روپیہ 40 سے 45 فیصد گرچکا ہے۔کھانے کی اشیاء مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدے پر عمل کیا جاتا ہے تو پٹرول 30 روپے فی لیٹرمزید مہنگا ہو گا اور 170 روپے فی لیٹر پر پہنچ جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں