ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے پیچھے کہانی کیا نکلی؟ پیٹرول کی قیمتیں مزید کتنی اوپر جائیں گی؟ ماہرمعیشت کا خوفناک دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) آئی ایم ایف کے مطالبات، پٹرول کی قیمت 200 روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام “ندیم ملک لائیو” میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ مذاکرات کیلئے واشنگٹن آنے سے قبل ڈالر 172 روپے کا کر کے آئیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ مزید جھٹکوں کیلئے تیار رہیں کیوںکہ آئی ایم ایف فی لیٹر پٹرول پر 30 روپے لیویز اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، جس سے پٹرول کی قیمت 200 روپے تک چلی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور مہنگائی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کی، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے بھی کم آمدنی والوں کو سبسڈی دی جائے گی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل ، رکشہ اور عوامی سواری کوپٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا۔مہنگائی میں کمی کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سندھ میں آٹے کی قیمت نیچے نہیں آرہی۔

انشاء اللہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے، صدر ن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی،ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close