روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری، ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جبکہ روپے کی مسلسل بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بندہوا۔انٹربینک میں آج ڈالر 69پیسے مہنگا ہو کر 173روپے 47 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال اب تک ڈالر 15روپے 93پیسے مہنگا ہو چکا ہے ، یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت 10فیصد بڑھی ہے ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 1800ارب روپے کے قرضے بھی بڑھ گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close