پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہونےوالا ہے؟ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ

کراچی (پی این آئی ) پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہونےوالا ہے؟ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ، خام تیل کی قیمت میں 50سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 82.19ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ، اکتوبر میں اب تک امریکی خام تیل 9.54فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ مں بینچ مارک لندن برینٹ آئل 30سینٹ فی بیرل مہنگا ہو گیا ۔بینچ مارک لندن آئل 84.62ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکاہے ۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر میں بینچ مارک لندن آئل 7.91فیصد مہنگا ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close