سونے کے خریداروں کیلئے بری خبر آگئی، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی(پی این آئی)ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12ڈالر مہنگا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونا2750روپے اور دس گرام سونا2358روپے مہنگا ہو گیا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار دس گرام سونا1لاکھ1ہزار روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا ہے۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا12ڈالر سستا ہوا جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا300روپے کی کمی سی1لاکھ18ہزار روپے ہو یا اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ1ہزار166روپے پر جا پہنچی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں