پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب کی سواری سائیکل بھی مہنگی، موٹر سائیکلوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافے کا امکان

لاہور (پی این آئی) ملک بھر کے غریب عوام پر بجلی اور پٹرولیم کے اوپر نیچے بم گرائے جانے کے بعد سائیکلوں کی قیمت میں بھی فوری اضافہ کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف برینڈ کی سائیکلوں کی قیمتوں میں 2 سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آج بروز اتوار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 5 ہزار روپے تک اضافہ کئے جانے کا امکان ہے اضافے کی صورت میں سی ڈی 70 موٹرسائیکل 91 ہزار روپے سے بڑھ کر 95 ہزار روپے تک جا سکتی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close