20کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے تک پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی) ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں سندھ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ پنجاب میں آٹا ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سستا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہوگئے، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے تک ہے، کراچی میں آٹے کا تھیلا پنجاب کے بڑے شہروں سے 400 روپے تک مہنگا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حیدر آباد 1460 اور سکھر میں آٹے کا تھیلا 1340روپے تک ہے ،لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1320روپے تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1380 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے ، بنوں1280،پشاور میں آٹے کے تھیلیکی قیمت 1100 روپے تک ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا1100 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے،پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close