عام مارکیٹ میں بھی تیل اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

لاہور (پی این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل کے نرخ بڑھ گئی ۔ درجہ اول کا گھی 38 روپے فی کلو تک مہنگا ہو گیا۔یوٹیلیٹی سٹوروں کے بعد عام مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل مہنگاہو گیا، درجہ اول کے گھی کی قیمت361 روپے سے 399 روپے فی کلو کر دی گئی ۔ اسی طرح درجہ اول کا خوردنی تیل 48 روپے فی لیٹر تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد درجہ اول کے گھی کی قیمت 361 روپے سے 409 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درجہ دوم کا گھی پانچ روپے فی کلو تک مہنگا کیا گیا ہے ،جس کے بعد درجہ دوم کے گھی کی قیمت 325 سے 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔ اسی طرح درجہ دوم کا کوکنگ آئل 15 روپے اضافے کے بعد 325 سے بڑھ کر 340 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close