بِٹ کوائن کی قیمت ایک کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گئی، سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں

لاہور (پی این آئی) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ہوگیا اور یہ 61 ہزار ڈالر کی حد پار کرگیا۔کوئین ڈیسک کے مطابق آج بٹ کوائن کی قیمت میں 7.66 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار 487 ڈالر ہوگئی ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔ گزشتہ ایک مہینے کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 28.17 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اگر پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ 23 لاکھ روپے بنتے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز سے ہی بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ہی اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی کو اس بات سے بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ جب ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کی ویب سائٹ کوئین ڈیسک کھولی گئی تو اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار 140 ڈالر تھی اور خبر کے اختتام تک یعنی چند منٹوں میں ہی یہ 61 ہزار487 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث بار بار اس خبر میں بٹ کوائن کے اعداد و شمار کو تبدیل کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں