سی این جی کو مزید کتنے دن کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا؟ ایک اور بری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کراچی میں سی این جی اور آر ایل این جی ہفتہ کی صبح (کل) سے 9دن کے لیے بند رہے گی۔سوئی سدرن گیس(ایس ایس جی) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی سٹیشنز کو ہفتہ 16اکتوبر صبح 8 بجے سے 25اکتوبر پیر رات 8بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، اگر گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی سٹیشنز کو گیس بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں