16اکتوبر سے پیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ قیاس آرائیاں ختم، سمری بھی ارسال کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 75 پیسے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 75 پیسے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپےفی لٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کر کےعوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close