پشاور(آئی این پی)صوبہ خیبر پختونخوا میں 1300سے 2500سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کردی گئی ، صوبائی محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ وصول کی جائے گی، آئندہ ماہ سے صوبے میں گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے گا،
صوبائی مشیر ایکسائز خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس سے متعلق زما خیبر پختونخوا ایپ کا اجرا پہلے سے کررکھا ہے،انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ متوقع ہے، نئی نمبر پلیٹ ڈیزائن کی منظوری بھی آئندہ ہفتے دی جائے ، نئی نمبر پلیٹ میں دیگر سیکیورٹی آپشن کے علاوہ صوبے میں سیاحت سے متعلق بھی فیچر شامل ہوں گے، صوبائی مشیر ایکسائز خلیق الرحمان نے واضح کیا کہ نئے نظام کے تحت گاڑی مالکان کو رجسٹریشن بک اور نمبر پلیٹ ایک ساتھ دئیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں