ڈالر بے قابو ہو گیا، قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان چھایا رہا۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 171 روپے 13 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان چھایا رہا ، کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 883 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 44 ہزار 172 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ ترقی کا سفریونہی جاری نہیں رہ سکا اور کمی واقع ہونی شروع ہو گئی۔ انڈیکس میں اب تک 661 پوائنٹس کی نفی ہو چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 221 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close