ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 171 روپے 12 پیسے کا ہوگیا

کراچی(آئی این پی ) انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 171 روپے 12 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روزاسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close