کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 171 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 43 ہزار 829 پوائنٹس پر تھا ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد ہی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی اور اب تک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 305 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں