کراچی (آن لائن) ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر کے اضافے سے 1758ڈالر پر جا پہنچاجس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت 1050روپے کے اضافے سے1لاکھ15ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت900روپے کے اضافے سے 98ہزار808روپے ہو گئی ۔آل پاکستا ن سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس
سونا3ڈالر سستا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ سونا50روپے اور دس گرام سونا43روپے گھٹ گیا ۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں