ایف ایف سی کا ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 8 اکتوبر 2021 کو اپنے ہیڈ آفس میں ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز کی نمائندگی کے ساتھ 59 فیصد کا کورم قائم کیا گیا جس میں فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ڈوئچے بینک، الائیڈ بینک، سٹی بینک اور دیگر مختلف کارپوریٹ اداروں کے نمائندے شامل تھے –
بریگیڈیئر عسرت محمود (ریٹائرڈ) ستارہ امتیاز (ملٹری) نے ہاؤس کا باقائدہ آغاز کیا –
انہوں نے شیئر ہولڈرز کو خصوصی کاروبار کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن کے بارے میں آگاہ کیا جو کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 159 کے مطابق 9 اکتوبر2021 سے 8 اکتوبر 2024 تک شروع ہونے والے تین سال کی معینہ مدت کیلئے کمپنی کے ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لئے ضروری ہے-
3 سالہ مدت کے لیے منتخب ڈائریکٹرز کے نام درج ذیل ہیں :-
1. جناب وقار احمد ملک
2۔ ڈاکٹر ندیم عنایت
3۔ میجر جنرل نصیر علی (ریٹائرڈ)
4۔ میجر جنرل(ریٹائرڈ) احمد محمود حیات
5- سید بختیار کاظمی
6- جناب پیٹر برون جینسن
7- جناب شعیب جاوید حسین
8- ڈاکٹر حمید عتيق سرور
9- جناب سعد امان اللہ خان
10۔ محترمہ مریم عزیز
11۔ ڈاکٹر عائشہ خان
12۔ جناب جہانگیر شاہ
چیئرمین جناب وقار احمد ملک اور چیف ایگزیکیٹیو اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل طارق خان (ریٹائرڈ) ہلال امتیاز ملٹری نے اس موقع پر شرکت کی، نئے بورڈ کو خوش آمدید کہا اور آؤٹ گوئنگ بورڈ ممبران کی خدمات کو سراہا – انہوں نے شیئر ہولڈرز کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور مشکل حالات کے باوجود ایف ایف سی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو حاصل کرنے اور قابل قدر شیئر ہولڈرز کو مستقل آمدنی فراہم کرنے کے عزم کا یقین دلایا –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close