گیس کی قلت شدت اختیار کر گئی، سی این جی اسٹیشنز کو مزید کئی دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)موسم سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن نے سندھ میں اچانک 72 گھنٹوں کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آج صبح 8 بجے سے 3 دن کیلئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ایس ایس جی سی کے اعلان کے بعد اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے بعد پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں