موٹرسائیکل کی قیمت میں گاڑی خریدیں, دنیا کی سستی ترین گاڑی پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کی سستی ترین گاڑی اب پاکستانی بھی باآسانی خرید سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی بابا آن لائن شاپنگ سروس کی جانب سے فروحت کی جانے والی دنیا بکی سستی ترین گاڑی کو اب پاکستانی شہری بھی آسانی سے خرید سکتے ہیں۔

 

 

یہ گاڑی تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستان روپے کی ہے جو کہ 2 دروازوں پر مشتمل الیکڑانک کار ہے۔دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں اس گاڑی کا سائز کم ہے جبکہ اسکا معیار اور خصوصیات بھی زیادہ متاثر کرنے والے نہیں ہیں۔

چند ماہ پہلے فاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حکومت چاہتی ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ترقی کر کے اپنی گاڑی کے مالک بن جائیں۔“ وفاقی وزیر نے اُن چند اقدامات کا ذکر بھی کیا جس کے ذریعے اس طبقے کو گاڑی خاص کر چھوٹی کار کا مالک بنایا جا سکے گا۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت جہاں گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا تو اس کے ساتھ کچھ ایسے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں کہ جس کے ذریعے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور خاص کر کم پاور کی گاڑیوں کو اس طبقے کی پہنچ میں لایا جا سکے جو موٹر سائیکل پر سفر کرتا ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے ڈیوٹی کم کرنے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں اس سطح پر نہیں آئیں کہ متوسط طبقہ خرید سکے لیکن چین نے ایسی گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دی ہیں کہ ایک غریب آدمی بھی کچھ بچت کرکے سستی گاڑی خرید سکتا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close